ثنا فیصل کا پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارو میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے پہلی طلاق اور فیصل قریشی سے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنی پوڈ کاسٹ ’پریشر بہت ہے‘ میں اپنی دوسری اہلیہ کو مدعو کیا جہاں انہوں فیصل قریشی سے شادی اور طلاق کا […]

 0  1

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارو میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے پہلی طلاق اور فیصل قریشی سے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنی پوڈ کاسٹ ’پریشر بہت ہے‘ میں اپنی دوسری اہلیہ کو مدعو کیا جہاں انہوں فیصل قریشی سے شادی اور طلاق کا انکشاف کردیا۔

ثنا فیصل نے فیصل قریشی سے شادی کے پروپوزل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں  فیصل قریشی سے شادی کرنے سے پہلے شادی شدہ تھیں، فیصل اور ہمارے درمیان کوئی رشتہ دیکھنے کا معاملہ نہیں تھا یہ فیصل کے میرے والد سے ملاقات کی وجہ سے ہوا۔

ثنا نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق انکشاف کیا کہ میرے خیال میں لوگ یہ نہیں جانتے کہ میں فیصل سے شادی کرنے سے پہلے ہی طلاق یافتہ تھی، یہ میری دوسری شادی ہے میں فیصل سے اپنی عدت ختم ہونے کے فوراً بعد ملی اور میری خالہ نے اس معاملے میں ہماری مدد کی۔

فیصل قریشی کی اہلیہ نے کہاکہ میں نے فیصل سے پہلی ملاقات ایک شادی میں کی تھی، لیکن پھر میری شادی ہو گئی اور ہم ایک سال تک نہیں ملے لیکن  جب میری طلاق ہوئی تو ہم دوبارہ ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی سے شادی ایک طرح کے اسکیپ کے طور پر کی کیونکہ میں طلاق کے بعد کسی نئے راستے کی تلاش میں تھیں مجھے اس طلاق کی باتوں سے چھٹکارا چاہیے تھا۔

ثنا فیصل نے بتایا کہ کئی لوگ سوچتے تھے کہ میں نے فیصل سے شادی کرنے کے لیے پہلی طلاق لی، لیکن ایسا نہیں تھا یہاں تک کہ میں بھی اپنی شادی کے بعد حیران رہ گئی میں نے اپنی بہن کو کال کر کے کہا کہ میں نے جلدی میں شادی کر لی لیکن پھر خود سے بات کر کے میں نے اس رشتے کو قبول کر لیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow