ثانیہ مرزا نے بیٹے کی سالگرہ کہاں منائی؟
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی […]
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔
جوڑے کی شادی 13 سال بعد 2023 میں اختتام پذیر ہوگئی اور شعیب ملک رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
جوڑے نے اپنی شادی کے عرصے کے دوران بیٹے کی 5 سالگرہ ساتھ منائیں جس میں وہ اکثر بڑی تقریب کا اہتمام کرتے تھے، مگر پہلی بار بھارتی ٹینس اسٹار نے اکیلے ہی اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ بیٹے کے چھ سال کے ہوجانے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔
ثانیہ شیئر کی گئی پوسٹ میں شامل ایک تصویر میں کسی مال میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے بیٹے کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور وہ اسے بوسہ دے رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں اذہان اپنے برتھ ڈے کیک کے ساتھ موجود ہیں۔
سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیکر تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار
سابق بھارتی ٹینس اسٹار کا پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ میرے چھوٹے سے بیٹے مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم 6 برس کے ہوگئے ہو، تم میری مسکراہٹ کی وجہ ہو، سالگرہ مبارک لڈّو’۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟