تاپسی پنو کی شادی کب ہوگی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنے ردعمل اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تاپسی پنو اپنے دیرینہ دوست بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے سے مارچ میں شادی کرنے والی ہیں۔ جوڑے کی شادی […]

 0  10
تاپسی پنو کی شادی کب ہوگی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنے ردعمل اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تاپسی پنو اپنے دیرینہ دوست بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے سے مارچ میں شادی کرنے والی ہیں۔ جوڑے کی شادی کی تقریب سکھ اور عیسائی روایات کے مطابق ہوگی۔

خبروں میں یہ بھی بتایا گیا کہ جوڑے نے نامور شخصیات کو شادی میں مدعو کرنے کیلیے خاص فہرست بنائی ہے۔

متعلقہ: میری زندگی میں شادی اولین ترجیح نہیں ہے، تاپسی پنو

بالی وڈ اداکارہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ کبھی کروں گی۔

تاپسی پنو کی شادی کب ہوگی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

تاپشی پنو اور میتھیاس بوے 2013 سے ساتھ ہیں۔ جوڑا اپنے تعلقات کو میڈیا سے خفیہ رکھنے میں کامیاب رہا۔ بالی وڈ اداکارہ کی عمر 36 جبکہ ان کے بوائے فرینڈ 43 سال کے ہے۔

میتھیاس بوے نے 2020 میں اسپورٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور اس وقت بھارت کی قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کوچ ہیں۔

تاپسی پنو کو آخر بار سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ میں دیکھا گیا تھا اور اب وہ فلم ’حسین دلربا 2‘ کیلیے تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے بعد وہ اکشے کمار اور وانی کپور کے ساتھ فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں نظر آئیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow