اکلوتی بیٹی کی شادی کا بجٹ بھی میری فلم کے بجٹ جتنا ہی ہے! انوراگ کیشپ
بالی وڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کی اکلوتی بیتی کی شادی کا بجٹ بھی ان کی کسی فلم کے بھاری بجٹ جتنا ہی ہے۔ کئی مشہور اور آرٹسٹک فلمیں بنانے والے انوراگ کی بیٹی عالیہ نے اپنے بوائے فرینڈ شین گریگور سے منگنی کی ہے جبکہ دونوں اگلے […]
بالی وڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کی اکلوتی بیتی کی شادی کا بجٹ بھی ان کی کسی فلم کے بھاری بجٹ جتنا ہی ہے۔
کئی مشہور اور آرٹسٹک فلمیں بنانے والے انوراگ کی بیٹی عالیہ نے اپنے بوائے فرینڈ شین گریگور سے منگنی کی ہے جبکہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے ہیوی بجٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
انھوں نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ بیٹی عالیہ کی شادی کا بجٹ ایک فلم کے بجٹ کے برابر ہے، جس پر ان کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ انھیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ان کی مزید کوئی اولاد نہیں ہے۔
اپنی شادی کے بجٹ کے بارے میں والد کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میں آپ کی اکلوتی بیٹی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کچھ الگ کرنا چاہیے۔
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے زیادہ بچے نہیں ہیں لہذا آپ کو بار بار ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ میں آپ کی اکلوتی اولاد ہوں لہٰذا یہ خرچہ ایک ہی بار ہوگا۔ یہ زندگی میں ایک بار ہونے والی چیز ہی ہے۔
انوراگ کا اکلوتی بیٹی عالیہ کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اس پر خوش ہوں لیکن اب دنیا بہت بدل چکی ہے، میں نے بھی اس وقت شادی کی جب میں آپ کی عمر کا تھا لیکن اس وقت ہم آج کی نسل جتنے عقلمند نہیں تھے۔
واضح رہے کہ عالیہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مختلف برانڈز کو فروغ دیتی ہیں جبکہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟