تاجک ایتھلیٹ نے اسرائیلی حریف کو ہرا کر نعرہ تکبیر بلند کردیا، ہاتھ ملانے سے انکار، ویڈیو وائرل

پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر غم و غصہ کا اظہار پیرس […]

 0  2

پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر غم و غصہ کا اظہار پیرس اولمپکس میں بھی نظر آیا۔

Tajik judoka

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 66 کلوگرام کے مقابلے میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو شکست دی اور جاتے ہوئے نہ صرف اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ اس کی جانب دیکھتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔

Emomali

یاد رہے کہ مذکورہ تاجک ایتھلیٹ پہلا کھلاڑی نہیں جس نے پیرس اولمپکس میں کسی اسرائیلی حریف سے ہاتھ نہ ملایا ہو بلکہ اس سے قبل مراکش کے ایک ایتھلیٹ نے بھی اسرائیل کے شمائلوف سے ہارنے کے بعد اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں امامالی کوارٹر فائنل میں جاپان کے ہیفومی آبے کے خلاف میدان میں اترے لیکن بازو میں چوٹ لگنے کے سبب نیچے گرگئے جس کے باعث انہیں مجبوراً ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow