بے بی باجی کی بہوئیں، کیا واصف نے فرحت سے معافی مانگ لی؟
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں واصف نے فرحت سے معافی مانگ لی؟۔ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی بہوئیں‘ میں جویریہ سعود (عذرا)، سعود قاسمی (جمال)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، طوبیٰ انور (فرحت)، اسما عباس (پھوپھو)، فائزہ خان (رامین)، افضل خان، فضل […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں واصف نے فرحت سے معافی مانگ لی؟۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی بہوئیں‘ میں جویریہ سعود (عذرا)، سعود قاسمی (جمال)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، طوبیٰ انور (فرحت)، اسما عباس (پھوپھو)، فائزہ خان (رامین)، افضل خان، فضل حسین، رمہا احمد ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ثاقب علی رانا نے لکھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے۔
گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا تھا کہ واصف کی زندگی میں رامین کی واپسی ہوئی ہے جس کے بعد واصف اور فرحت کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔
واصف، رامین کے ساتھ مل کر کاروبار کررہے ہیں لیکن ان کے بھائی انہیں رامین کے ساتھ کاروبار کرنے سے منع کررہے ہیں۔
بڑے بھائی جمال کہتے ہیں کہ فرحت کو منالو اور اس سے جاکر معافی مانگ لو لیکن وہ انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اپنی دوستوں کے ساتھ خوش ہے۔
واصف، جمال سے کہتے ہیں آپ انہیں منا کر لے آئیں، جمال کہتے ہیں کہ دل صاف کرو اور اسے منا کر لے آؤ، آخر میں وہ معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کردیتے ہیں۔
کیا فرحت اور واصف کے درمیان تلخیاں دور ہوجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے بے بی باجی کی بہوئیں اگلی قسط دیکھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟