بیٹے کی دوا کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون کو اژدھا نگل گیا

انڈونیشیا میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بیٹے کی دوا خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون کو اژدھے نے نگل لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائٹبا گاؤں میں 36 سالہ سریاتی نامی خاتون اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی خریدنے کے لیے منگل کی صبح گھر سے […]

 0  2
بیٹے کی دوا کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون کو اژدھا نگل گیا

انڈونیشیا میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بیٹے کی دوا خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون کو اژدھے نے نگل لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائٹبا گاؤں میں 36 سالہ سریاتی نامی خاتون اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی خریدنے کے لیے منگل کی صبح گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں لوٹی۔

رشتے داروں نے خاتون کے واپس نہ لوٹنے کے بعد اس کی تلاش شروع کردی، کچھ دیر بعد شوہر کو گھر سے 500 میٹر دور اہلیہ کے کپڑے اور چپل نظر آئی۔

بعد ازاں کچھ ہی فاصلے پر ایک اژدھے کو دیکھا گیا جس کا پیٹ خاتون کو نگلنے کے بعد بہت زیادہ موٹا ہوچکا تھا، خاتون کے شوہر نے گاؤں کے لوگوں کو بلا کر اژدھے کا پیٹ کاٹ کر لاش کو باہر نکالا۔

چار سالہ معصوم بچی کی سر میں پین گھسنے سے دلخراش موت

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک اژدھے نے خاتون کو نگل لیا تھا، جس کے بعد اس کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش کو باہر نکالاگیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow