’بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل 5 سال تک حمل۔۔۔۔‘ کرن راؤ نے کیا کہا؟
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل متعدس مِس کیرج ہوئے۔ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے حالیہ انٹرویو میں صحت سے متعلق مسائل اور بیٹے کی پیدائش سے متعلق گفتگو کی ہے۔ […]
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل متعدس مِس کیرج ہوئے۔
عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے حالیہ انٹرویو میں صحت سے متعلق مسائل اور بیٹے کی پیدائش سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کی پیدائش، ان ویٹرو فرٹیلائزیشن کے ذریعے ہوئی تھی، میں نے 5 سال تک متعدد بار حمل ضائع ہونے کا دکھ بھی جھیلا ہے۔
کیا عامر خان کی پہلی شادی کرن راؤ کی وجہ سے ناکام ہوئی تھی؟
کرن راؤ نے مزید کہا کہ ’جس سال انہوں نے فلم ’دھوبی گھاٹ‘ بنائی تھی اُسی سال اُن کے ہاں آزاد کی پیدائش ہوئی تھی اور اس سے قبل 5 سال اُنہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملات درست کرنے اور صحت مند طریقے سے ماں بننے کے لیے بہت کوشش کی تھی‘۔
انٹرویو میں کرن سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں گزشتہ 10 برسوں میں بیٹے آزاد کی پرورش کے لیے اپنے کیریئر کو روکنے پر پچھتاوا محسوس ہوا؟
کرن راؤ نے مزید کہا کہ آزاد کی پیدائش کے بعد میں نے انڈسٹری سے 10 سال کا وقفہ لیا تھا، کام سے وقفے کا مقصد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنا تھا اور انڈسٹری سے دوری پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
کرن راؤ نے کہا ہے کہ میں نے آزاد کو 10 سال تک بھرپور وقت دیا ہے اور اس وقت سے وہ خوب لطف اندوز بھی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان اور کرن نے 2011 میں سیروگیسی کے عمل کے ذریعے بیٹے آزاد کا استقبال کیا، اب جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اور وہ اب مشترکہ طور پر آزاد کی پرورش کررہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟