بین اسٹوکس نے راولپنڈی کی پچ سے متعلق کیا کہا؟

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی پچ پہلے چند دن اچھی ہو گی جبکہ ہم دو فاسٹ بولرز کے ساتھ راولپنڈی ٹیسٹ میں اتر رہے ہیں۔ انگلش کپتان نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا […]

 0  4
بین اسٹوکس نے راولپنڈی کی پچ سے متعلق کیا کہا؟

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی پچ پہلے چند دن اچھی ہو گی جبکہ ہم دو فاسٹ بولرز کے ساتھ راولپنڈی ٹیسٹ میں اتر رہے ہیں۔

انگلش کپتان نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں نے بولنگ شروع کر دی ہے، ٹریننگ میں 2 اسپیلز کروائے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے ہمیں سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ پاکستانی اسپنرز کس طرح بولنگ کریں گے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جیک لیچ اور شعیب بشیر نے پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں بہترین اسپن بولنگ کی جبکہ ریحان احمد کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی

ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow