بیمار ماں کو اسپتال چھوڑ کر آئی پی ایل فائنل کھیلنے والے کرکٹر نے ماں کی خواہش پوری کر دی!
تیسری بار آئی پی ایل چیمپئن کا اعزاز پانے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں ایک کرکٹر ایسا بھی تھا جو فائنل کھیلنے کے لیے بیمار ماں کو اسپتال چھوڑ کر آیا۔ آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈر نے سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے […]
تیسری بار آئی پی ایل چیمپئن کا اعزاز پانے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں ایک کرکٹر ایسا بھی تھا جو فائنل کھیلنے کے لیے بیمار ماں کو اسپتال چھوڑ کر آیا۔
آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈر نے سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس موقع پر کے کے آر کی پوری ٹیم کی خوشی دیدنی تھی تاہم ان میں ایک کھلاڑی وہ بھی تھا جو اپنی شدید بیمار ماں کو اسپتال چھوڑ کر فائنل کھیلنے آیا اور ٹیم کو جتوا کر ماں کا خواب بھی پورا کر دیا۔
یہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ چیمپئن ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر بلے باز رحمان اللہ گرباز ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہیں اور وہ فائنل کھیلنے کے لیے اپنی بیمار ماں کو افغانستان کے اسپتال میں چھوڑ کر آئے۔
میچ جیتنے کے بعد رحمان اللہ گرباز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اس بڑے مقابلے کے لیے اپنی بیمار ماں کو افغانستان چھوڑ کر آئے تھے اور فائنل میچ سے قبل ماں سے فون پر بات بھی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے والدہ سے پوچھا کہ بھارت سے واپسی پر آپ کے لیے کیا لے کر آؤں تو انہوں نے کہا کہ صرف ٹرافی جیت لو یہی میرے لیے سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔
رحمان اللہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت اب بہتر ہے اور فائنل میچ انہوں نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا۔
کرکٹرز کی جرسی کے پیچھے چھپے نمبروں کے راز جانتے ہیں؟ حیران کن انکشافات
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے فائنل میں رحمان اللہ گرباز نے 113 رنز کے کم ہدف کے تعاقب میں 39 رنز بنا کر اپنا حصہ بھی ڈالا۔ میچ کے ہیرو مچل اسٹارک رہے جنہوں نے 14 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟