بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا کرکے بچھڑے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل
جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ایک سیاح نے ایک عجیب منظر دیکھا اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر موقع کی ویڈیو بناکر وائرل کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے و الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بھینسیں خطرناک شیروں کے سامنے صف آرا ہوگئیں اور شیروں نے بچھڑے کو چھوڑنے میں […]
جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ایک سیاح نے ایک عجیب منظر دیکھا اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر موقع کی ویڈیو بناکر وائرل کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے و الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بھینسیں خطرناک شیروں کے سامنے صف آرا ہوگئیں اور شیروں نے بچھڑے کو چھوڑنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔
سیاح نے بتایا کہ بھینسوں کا جھنڈ گزر رہا تھا کہ اچانک درجن کے قریب شیرحملہ آور ہوگئے، شیروں نے بھینسوں کے جھنڈ سے ایک بچھڑے کو کھینچ لیا اور کھانے لگے۔
دولہا ’بلڈوزر‘ پر بارات لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
وڈیو کے ابتدائی مرحلے میں نظر آتا ہے کہ کچھ بھینسیں دھول گرد اڑاتی ہوئی بڑی تیزی سے دوڑ رہی تھیں اور اسی دھول گرد کی وجہ سے انہیں سامنے کا منظر صاف نظر نہیں آرہا تھا چنانچہ ایک بھینس ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیروں سے جا ٹکرائی اور بچھڑے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟