بھارت کی سب سے بڑی فلاپ فلم نے میکرز کا کتنا نقصان کیا؟

بھارت میں آج کل ساؤتھ سے تعلق رکھنے والی فلموں کا سکہ چل رہا ہے، تاہم سپراسٹار سوریہ کی فلم کنگووا باکس آفس پر سپر فلاپ ہوگئی۔ فلم پروڈیوسر اور اداکار سوریہ کی فلم کنگووا کو اس کی ریلیز سے قبل سب کو انتظار تھا جس کی ہدایت کاری سیوا نے سرانجام دی تھی، امید […]

 0  0

بھارت میں آج کل ساؤتھ سے تعلق رکھنے والی فلموں کا سکہ چل رہا ہے، تاہم سپراسٹار سوریہ کی فلم کنگووا باکس آفس پر سپر فلاپ ہوگئی۔

فلم پروڈیوسر اور اداکار سوریہ کی فلم کنگووا کو اس کی ریلیز سے قبل سب کو انتظار تھا جس کی ہدایت کاری سیوا نے سرانجام دی تھی، امید تھی کہ ساؤتھ کی یہ فلم ہندوستانی سنیما میں گیم چینجر ثابت ہوگی مگر سب الٹا ہوگیا۔

اربوں روپے کے بڑے بجٹ کے ساتھ۔ بنائی گئی فلم شائقین اور نقاد دونوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، فلم سازوں کو توقع تھی 350 کروڑ بھارتی روپے سے بنائی جانے والی فلم 2000 کروڑ روپے کمائے گی۔

کنگووا نے باکس آفس پر نہ صرف فلم ساز کا پیسہ ڈوبویا بلکہ فلم کی پرفارمنس افسوسناک حد تک تباہ کن ثابت ہوئی اور شائقین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

کنگووا اب پربھاس کی رادھے شیام، جس نے 125 کروڑ روپے کا نقصان کیا، اس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی سب سے بڑی باکس آفس فلاپ بننے کے راستے پر گامزن ہے۔

نومبر کو 14 تاریخ کو ریلیز ہونے والی کنگووا کو اندازاً 130 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا نقصان ہونے کا امکان ہے، فلم نے اب تک بھارت میں صرف 62.40 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور تبو کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بڑے بجٹ کی فلم بھی فلاپ ثابت ہوئی جس کی وجہ سے میکرز کے 87 کروڑ روپے ڈوب گئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow