بھارت نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی
عالمی چیمپئن بھارت نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں فتح حاصل کرلی۔ مہمان سائیڈ نے میزبان کو 23 رنز سے شکست دے کر تسرا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کیا، بھارت نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر […]
عالمی چیمپئن بھارت نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں فتح حاصل کرلی۔
مہمان سائیڈ نے میزبان کو 23 رنز سے شکست دے کر تسرا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کیا، بھارت نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔
کپتان شبمن گل 66 اور رتوراج گائیکواڈ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر یشسوی جیسوال نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
زمبابوے کی طرف سے کپتان سکندر رضا اور بلیسنگ مضاربانی نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 2، 2 بھارتی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان سائیڈ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، ایک مرحلے پر محض 39 رنز پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
زمبابوے کی طرف سے ڈیون مائرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وکٹ کیپر کلائیو مڈانڈے نے 37 رنز بنا کر ان کا کچھ ساتھ دیا۔
تاہم زمبابوے کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی، بھارت کی طرف سے واشنگٹن سندر نے 3 جبکہ اویش خان نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
خیال رہے کہ زمبابوے نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں شکست دی تھی جبکہ آخر کے دونوں میچز میں فتح حاصل کرتے ہوئے مہمان سائیڈ نے سیریز اپنے نام کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟