’بھارت میں ہمت ہے تو پاکستان آکر کھیلے‘

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ بھارت میں اگر ہمت ہے تو پاکستان آکر کھیلے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی تاہم بھارتی بورڈ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروانے کا خواہاں ہے جبکہ […]

 0  2

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ بھارت میں اگر ہمت ہے تو پاکستان آکر کھیلے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی تاہم بھارتی بورڈ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروانے کا خواہاں ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ پاکستان میں کروانے کا خواہشمند ہے۔

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ ہم شیر ہیں، ہم نے آپ کے ملک میں آکر ورلڈ کپ کھیلا اگر آپ میں ہمت ہے تو یہاں آکر کھیلوں، ہم آپ کو سیکیورٹی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سب کچھ دیں گے، ایک بار پاکستان آؤ، پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھارت جاکر کھیلا ہے جسے بہادری کہتے ہیں، آپ بھی ہمت دکھاؤ۔

واضح رہے کہ پاک بھارت حکومتوں میں کشیدگی کے باوجود پاکستان نے ورلڈ کپ 2016 اور 2023 میں بھارت جاکر میگا ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب دیتے ہوئے ایکس پر لکھا تھا کہ ’دوغلے انسان اگر تم بولتے ہو بھارت کو پاکستان نہیں جانا چاہیے تو پھر گھٹیا انسان تم پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتے کیوں ہو۔

تنویر احمد نے مزید لکھا تھا کہ ’ہمیں بھی پتا ہے گھٹیا انسان تمہارے ملک میں کیا ہوتا ہے۔‘

ہربھجن نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ آئے دن کچھ نہ کچھ واردات ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان جانا محفوظ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow