بھارتی ٹیم ہاردک پانڈیا کو اہمیت دینا بند کرے! عرفان پٹھان پھٹ پڑے

سابق آل راؤنڈر اور موجودہ کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں ہاردک پانڈیا کو اتنی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ آئی پی ایل کے دوران ایک نجی پر ماہرانہ تبصرہ کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ میں ہندوستانی کرکٹ کو یہ […]

 0  5
بھارتی ٹیم ہاردک پانڈیا کو اہمیت دینا بند کرے! عرفان پٹھان پھٹ پڑے

سابق آل راؤنڈر اور موجودہ کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں ہاردک پانڈیا کو اتنی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

آئی پی ایل کے دوران ایک نجی پر ماہرانہ تبصرہ کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ میں ہندوستانی کرکٹ کو یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ انھیں ہارتک کو اتنی ترجیح نہیں دینی چاہیے جتنی انھوں نے اب تک دی ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ ہم نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک پرائمری آل راؤنڈر ہیں تو آپ کو بین الاقوامی سطح پر اس قسم کے تاثر کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جہاں تک آل راؤنڈر ہارک کا تعلق ہے انھوں نے بین الاقوامی سطح پر وہ اثر نہیں ڈالا جبکہ ہم صرف ان کی صلاحیتوں کے بارے میں ہی بات کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہم آئی پی ایل کی پرفارمنس اور بین الاقوامی پرفارمنس کے درمیان الجھتے جا رہے ہیں۔ یہ ایک بڑا فرق ہے۔ سب سے پہلے آل راؤنڈر کو پورا سال کھیلنا ہوگا۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور انفرادی کرکٹر کو ترجیح دینا بند کرنا چاہیے۔

عرفان پٹھان نے کینگروز ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کئی سالوں سے ایسا کررہی ہے کہ وہ ٹیم گیم کو ترجیح دے رہے ہیں جو کسی ایک کو نہیں بلکہ ہر ایک کو سپر اسٹار بناتا ہے، اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ بڑے ٹورنامنٹ نہیں جیت پائیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow