بھارتی انتخابات: یوسف پٹھان نے بی جے پی اور کانگریس کو شکست دیدی
سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی بی جے پی اور کانگریس کو شکست دے کر الیکشن جیت لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے بنگال کے شہر بہرام پور سے لوک سبھا کی نشست جیتی اور تقریباً ساڑھے چار لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ ہوسف پٹھان نے سیاسی جماعت آل انڈیا […]
سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی بی جے پی اور کانگریس کو شکست دے کر الیکشن جیت لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے بنگال کے شہر بہرام پور سے لوک سبھا کی نشست جیتی اور تقریباً ساڑھے چار لاکھ ووٹ حاصل کیے۔
ہوسف پٹھان نے سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یوسف پٹھان نے4لاکھ 23 ہزار 451 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف کانگریس کے رکن ادھیر رنجن چوہدری کو 3 لاکھ 59 ہزار 367 ووٹ ملے۔
اس کے علاوہ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر نرمل کمار ساہا کو 3 لاکھ 23 ہزار 685 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ 41 سالہ یوسف پٹھان 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے اور کرکٹر عرفان پٹھان کے بڑے بھائی ہیں۔
عرفان پٹھان نے بھائی کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟