بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نکالنے پر پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
انگلینڈ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان ٹیم سے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا۔ ملتان ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی کے بعد کرکٹ حکام نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں کافی تبدیلی کی ہے، اب پی سی بی […]
انگلینڈ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان ٹیم سے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا۔
ملتان ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی کے بعد کرکٹ حکام نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں کافی تبدیلی کی ہے، اب پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ بیان سامنے آیا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے لیے ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے۔
پاکستاب کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ بابر اعظم سمیت سینئر کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا جارہا ہے کہ وہ نئے سرے سے واپس آسکیں۔
ترجمان نے کہا کہ بابراعظم اس دور کے بہترین بلے باز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ بابر اعظم ذہنی طور پر تروتازہ ہو کر مستقبل میں بہترین طریقے سے پاکستان کی نمائندگی کریں۔
انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے کافی مشکل تھا، انھیں کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کو بھی مدنظر رکھنا تھا جبکہ پاکستان کے 2024-25 کے بین الاقوامی شیڈول پر بھی غور کرنا تھا۔
مذکورہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے موقع فراہم کررہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ حسیب اللہ، مہران، کامران غلام، محمد علی، نعمان، ساجد اور زاہد میں سے ہر ایک موقع پر اچھی کارکردگی دکھائے گا اور بقیہ دو ٹیسٹ میچوں میں یہ پلیئرز ٹیم کو دستیاب ہونگے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟