بچے زیادہ ہونا چاہیے: یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، رائٹر اور ہدایت کار یاسر حسین نے کہا ہے کہ بچے زیادہ ہونا چاہیے۔ یاسر حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچے پیدا کرنے سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا۔ پروگرام میں موجود اداکار اعجاز […]

 0  4
بچے زیادہ ہونا چاہیے: یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، رائٹر اور ہدایت کار یاسر حسین نے کہا ہے کہ بچے زیادہ ہونا چاہیے۔

یاسر حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچے پیدا کرنے سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا۔

پروگرام میں موجود اداکار اعجاز اسلم نے بچوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن یاسر حسین نے رائے دی کہ بچے زیادہ ہونے چاہیے۔

اداکار یاسر حسین نے کہا کہ زیادہ بچے ہونے میں کوئی غلط بات نہیں، بچے زیادہ ہونے چاہئیے اور جس حساب سے لوگوں کے وسائل ہیں، اس حساب سے بچے بھی زیادہ ہونا چاہئیے۔

جب بحث بچوں کی پرورش کے لیے اپنے کیرئیر سے کنارہ کشی کرنے والی خواتین اداکارہ کی طرف مڑی تو یاسر حسین نے کہا کہ’’ دیکھا جائے کہ پاکستان میں جتنی بھی بڑی اداکارائیں ہیں، انہیں مقبولیت اور شہرت بچوں کی پیدائش کے بعد ملی اور بچوں سے کسی کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، جس میں ٹیلنٹ ہوگا، وہ کام کرتا رہے گا‘‘۔

یاسر حسین نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں عائزہ خان، ماہرہ خان اور یہاں تک میڈم ملکہ نورجہاں کو بھی بچوں کی پیدائش کے بعد شہرت ملی اس کے علاوہ دیگر تمام بڑی اداکارائیں ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے مزید کہا کہ لیکن زیادہ بچوں کا فیصلہ ماں کو کرنا چاہئیے، کیوں کہ انہیں ہی مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے، جب ہوسٹ نے ان سے پوچھا کہ پھر ان کے بیٹے کبیر ابھی تک اکیلے کیوں ہیں؟ اس پر یاسر حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کبیر کو تھوڑا بڑا تو ہونے دیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow