پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 رب روپے کی عمارت خرید لی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کثیر منزلہ بلڈنگ خرید لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ چار ارب روپے میں خریدی گئی، بلڈنگ کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم […]

 0  3
پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 رب روپے کی عمارت خرید لی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کثیر منزلہ بلڈنگ خرید لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ چار ارب روپے میں خریدی گئی، بلڈنگ کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل آمد سے ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت خرید لی ہے، اس کا اسٹرکچر فلیٹس کا ہے جسے ہوٹل بنانے کیلیے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں بھی معیاری رہائشی سہولت موجود ہے تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow