بچی کی شکایت لے کر تھانے پہنچنے والا باپ نکلا خود ہی مجرم!

پولیس اسٹیشن میں باپ نے اپنی بیٹی کی نافرمانی اور بری طرح پیش آنے کی شکایت درج کروائی مگر عقدہ کھلا تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں رہائش پذیر ایک شخص اپنی بیٹی کی بدمزاجی اور ٹھیک سے بات نہ کرنے کی شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا […]

 0  2
بچی کی شکایت لے کر تھانے پہنچنے والا باپ نکلا خود ہی مجرم!

پولیس اسٹیشن میں باپ نے اپنی بیٹی کی نافرمانی اور بری طرح پیش آنے کی شکایت درج کروائی مگر عقدہ کھلا تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں رہائش پذیر ایک شخص اپنی بیٹی کی بدمزاجی اور ٹھیک سے بات نہ کرنے کی شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا تھا تاہم جب لیڈی پولیس نے لڑکی سے استفسار کیا تو اس نے باپ کی جانب سے زیادتی کرنے کی دل دہلا دینے والی بات بتائی۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ باپ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی ہروقت سوشل میڈیا اور اپنے فون پر مصروف رہتی ہے وہ نافرمان ہوگئی ہے اور بہت بحث و مباحثہ بھی کرنے لگی ہے۔

اس نے پولیس سے درخواست کی کہ اس کی بیٹی کو سمجھایا جائے جب اس شخص کی بیوی اور بیٹی پولیس اسٹیشن آئے تو الگ ہی عقدہ کھلا۔

لڑکی نے خاتون پولیس افسر کے سامنے انکشاف کیا کہ اسے اس کے باپ نے پچھلے سال کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

اس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکوچوئل آفنسز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مکرہ عمل میں ملوث باپ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ لڑکی اپنا بیان ریکارڈ کراتے وقت کافی ڈری ہوئی تھی جبکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر لڑکی کے شناخت کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow