’بچوں کی کفالت اور طلاق‘ فرح سعدیہ نے لب کشائی کردی

اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ کا ماضی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ طلاق اور بچوں کی کفالت سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔ اداکارہ فرح سعدیہ نے 2003 میں کیریئر کے عروج پر کامیاب ٹیلی ویژن ڈائریکٹر اور اداکار اقبال حسین (بشریٰ انصاری کے حالیہ شوہر) سے شادی کی […]

 0  3
’بچوں کی کفالت اور طلاق‘ فرح سعدیہ نے لب کشائی کردی

اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ کا ماضی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ طلاق اور بچوں کی کفالت سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

اداکارہ فرح سعدیہ نے 2003 میں کیریئر کے عروج پر کامیاب ٹیلی ویژن ڈائریکٹر اور اداکار اقبال حسین (بشریٰ انصاری کے حالیہ شوہر) سے شادی کی اور بعد ازاں 2013 میں طلاق ہوگئی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

بعد ازاں فرح سعدیہ نے دوسری شادی 2012 میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے کی مگر یہ شادی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے لگاتار 18 سال تک دن رات محنت، اداکاری اور مارننگ شوز کر کے اپنے بچوں کی کفالت کی ہے، اس دوران اُن کے بیٹوں کے والد اقبال حسین نے پیچھے مڑ کر اپنی سابقہ اہلیہ یا بچوں کی جانب دیکھا تک نہیں۔

فرح سعدیہ نے بتایا کہ پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’بندھن‘ ڈرامے کی کامیابی کے فوری بعد شادی کرلی تھی۔

اُن کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اُن کا گھر پہلی ترجیح بن گیا تھا، انہوں نے اپنے خاندان کی وجہ سے بہت سے بہترین مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھایا کیوں کہ وہ اپنی خاندانی زندگی میں خلل نہیں ڈالنا چاہتی تھیں۔

فرح سعدیہ کا بتانا ہے کہ وہ اس وقت پڑھائی بھی کر رہی تھیں، اگرچہ اُنہیں کچھ وقت کے لیے کام کرنا پڑا لیکن اپنے بچوں کی وجہ سے ایک طویل وقفے پر چلی گئیں کیوں کہ وہ اپنے بچوں کی اکیلے ہی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

فرح سعدیہ نے کہا کہ میں نے ایک مارننگ شو کو ترجیح دی تھی کیونکہ یہ میرے لیے سب سے مناسب کام تھا، خواتین زندگی اور کیریئر میں بہت سی قربانیاں دیتی ہیں لیکن ان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جاتا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow