بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران سے پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خاران کی رہائئشی 2 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ معذوری کے باعث بچی کے ٹیسٹ سیمپل 25 جولائی کو لیے […]

 0  0

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران سے پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خاران کی رہائئشی 2 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ معذوری کے باعث بچی کے ٹیسٹ سیمپل 25 جولائی کو لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں قلعہ عبداللہ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد رواں سال تعداد 13 ہوگئی تھی۔

انسداد پولیو لیبارٹری نے بتایا تھا کہ بچے میں معذوری کی علامات 17 جولائی کو ظاہر ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ نے کہا تھا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبہ بلوچستان میں ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے۔

عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کا پھیلاؤ زیادہ ہے، گذشتہ ہفتے بلوچستان کے دورے پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، صوبائی حکومت اقدامات پر کاربند ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow