بشریٰ انصاری اپنی جلد کی حفاظت کیلیے کون سا ٹوٹکا استعمال کرتی ہیں؟

ہر سال خصوصاً موسم سرما میں اکثر خواتین اور بوڑھے افراد کے چہرے کی جلد خشک ہوجاتی ہے، جس کے علاج کیلئے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہم گھریلو طریقوں پر عمل کرکے یا ٹوٹکوں سے بھی اپنی خشک جلد کا حل نکال سکتے […]

 0  1

ہر سال خصوصاً موسم سرما میں اکثر خواتین اور بوڑھے افراد کے چہرے کی جلد خشک ہوجاتی ہے، جس کے علاج کیلئے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہم گھریلو طریقوں پر عمل کرکے یا ٹوٹکوں سے بھی اپنی خشک جلد کا حل نکال سکتے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی خوبصورتی اور جلد کی حفاظت کیلیے کیے جانے والے ٹوٹکے کا ذکر کیا جس پر وہ کافی عرصے سے عمل بھی کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی جلد کی نمی کیلئے جو ٹوٹکا استعمال کرتی ہوں اس میں نہ تو کسی قسم کا کوئی کیمیکل ہے اور نہ ہی اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس ہیں، اور خاص طور پر سردیوں میں چہرے پر لگانے کیلیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میرے ٹوٹکے میں پانچ چیزیں شامل ہیں جس میں بائیو آئل، ای آئل، گلیسرین اور خالص کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل ۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو چمچ بائیو آئل میں ایک چمچ ای آئل، ایک چمچ گلیسرین ایک چمچ کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل، ان سب کو ملا کر چہرے پر لگائیں۔

ایک سوال کے جواب میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی اپنے پاؤں صاف ستھرے رکھنے کی عادت ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک ٹب میں پانی کے اندر نمک اور تھوڑا سا شیمپو ڈال کر اس میں پیر رکھ دیتی تھی اور اسی دوران بچوں کو ہوم ورک بھی کرادیا کرتی تھی کیونکہ پارلر جاکر مینی کیور یا پیڈی کیور کا وقت نہیں ہوتا تھا اور میں اس کا سارا سامان گھر میں بھی رکھتی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow