برائن لارا ٹیم میں کس کھلاڑی کے نہ ہونے پر افسردہ؟
لیجنڈ برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم میں نکولس پورن کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی نکولس پورن کو ٹیسٹ میچ میں دیکھنا پسند کرے گا مجھے نہیں معلوم کہ ان سے پوچھا گیا تھا؟ مجھے صورتحال کا علم نہیں ہے میں ویسٹ انڈیز […]
لیجنڈ برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم میں نکولس پورن کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی نکولس پورن کو ٹیسٹ میچ میں دیکھنا پسند کرے گا مجھے نہیں معلوم کہ ان سے پوچھا گیا تھا؟ مجھے صورتحال کا علم نہیں ہے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں نکلوس پورن اور شائی ہوپ کو واپس دیکھنا پسند کروں گا۔
برائن لارا نے کہا کہ بہرحال ہمیں ان کے ساتھ کھیلنا ہے جو موجود ہیں اور ہمارے پاس نوجوان کھلاڑیوں کا ایک گروپ ہے جو ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں، جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں امید ہے کہ ان کا انداز سامنے آئے گا اور وہ کامیاب ہو سکیں گے۔
اپنی سوانح عمری میں وہ لکھتے ہیں کہ میرا مقصد ویسٹ انڈیز کو دنیا میں سرفہرست رکھنا تھا اور میں ایسا نہیں کر سکا میں اپنے اصل مقصد میں ناکام رہا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟