پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں میڈل جیت نہ سکے

پیرس میں جاری ڈائمنڈ لیگ 2024 میں جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل جیت نہ سکے۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہے۔ جیولن تھرو کی پہلی باری میں انہوں نے 74.11 میٹر تک پھینکی جبکہ دوسری باری میں 80.28 کی تھرو کی۔ تیسری باری میں 82.71 جبکہ چوتھی […]

 0  2
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں میڈل جیت نہ سکے

پیرس میں جاری ڈائمنڈ لیگ 2024 میں جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل جیت نہ سکے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہے۔ جیولن تھرو کی پہلی باری میں انہوں نے 74.11 میٹر تک پھینکی جبکہ دوسری باری میں 80.28 کی تھرو کی۔ تیسری باری میں 82.71 جبکہ چوتھی باری میں 82.17 کی تھروکی۔

اسی طرح ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 84.21 کی تھروکی۔ یاد رہے کہ یہ ان کا اگست 2023 کے بعد پہلا ایونٹ تھا۔

یاد رہے کہ یکم جون کو کوچز نے ان کو پیرس اولمپکس میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ان کی پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی تھی۔

ارشد ندیم نے 18 جون کو فن لینڈ کے ایونٹ میں حصہ لیا تھا جبکہ آج 7 جولائی کو پیرس میں ہونے والے ایونٹ ڈائمنڈ لیگ میں شامل رہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow