بالی وڈ کی وہ 5 فلمیں جن کی سنسنی خیز کہانیاں ’دو پتی‘ جیسی جڑواں بہنوں پر مبنی ہیں
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی ماضی کی 5 ایسی مقبول اور ہارر فلمیں ہیں جنہوں نے شائقین کو تجسس اور خوف میں مبتلا کیا۔ ان فلموں میں بھی آنے والی نئی فلم "دو پتی” کی طرح انتقام کے قصے اور جڑواں بہنوں کی کہانیاں شامل تھیں۔ بالی ووڈ کی ماضی کی بہت […]
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی ماضی کی 5 ایسی مقبول اور ہارر فلمیں ہیں جنہوں نے شائقین کو تجسس اور خوف میں مبتلا کیا۔
ان فلموں میں بھی آنے والی نئی فلم "دو پتی” کی طرح انتقام کے قصے اور جڑواں بہنوں کی کہانیاں شامل تھیں۔
بالی ووڈ کی ماضی کی بہت سی فلمیں ایسی ہیں جن میں شائقین کو جڑواں بہنوں کے انتقام کی کہانی یا "دو پتی” کی طرح محبت کے مثلث میں الجھا کر دکھایا گیا ہے۔ اس فلموں میں ایلون، بھول بھلیاں ٹو، چالباز، سیتا اور گیتا اور پانچویں فلم دشمن سرفہرست ہیں۔
1. Alone ایلون
سال 2014 میں ریلیز ہونے والی اس فلم ایلون میں بپاشا باسو نے دہرا کردار ادا کیا، فلم کی کہانی دو بہنوں کی ہے جو ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کرتی ہیں لیکن ایک کی موت کے بعد انھیں الگ ہونا پڑ جاتا ہے۔
ہارر فلم میںِ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور مرکزی کردار میں جلوہ گر تھے۔ یہ ایک خوفناک تھرلر کہانی تھی جس میں ایک بہن اپنے شوہر کے ساتھ عام زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ دوسری ان دونوں کو تنگ کرتی ہے۔
2. Bhool Bhulaiyaa 2 بھول بھلیاں ٹو
بولی ووڈ فلم بھول بھولیا ٹو نے باکس آفس پر بڑا نام کمایا، اس فلم میں کارتک آریان، تبو اور کیارا ایڈوانی نے اداکاری کے جوہر دکھائے یہ ایک ہارر کامیڈی فلم تھی لیکن اس میں ایک بہن کی انتقام کی کہانی بھی تھی جسے ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا۔
3. Chaalbaaz چالباز
فلم ’’چالباز‘‘ میں اداکارہ سری دیوی نے دہرا کردار ادا کیا۔ اس کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کی جگہ بدلتی ہیں جب ایک بہن کو اپنے رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا ہوتا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں رجنی کانتھ، سنی دیول، شکتی کپور، انوپم کھیر اور دیگر شامل تھے۔
4. Seeta Aur Geeta سیتا اور گیتا
1970ء کے عشرے کی مشہور فلم سیتا اور گیتا میں ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ ایک کلٹ فلم تھی، جس کی کہانی بھی "چال باز” جیسی تھی جہاں ایک اسٹریٹ پرفارمر اپنی جڑواں بہن کی جگہ اس وقت لیتی ہے جب اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کی بہن کو اس کی خالہ کی جانب سے ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا ہے۔ سیتا اور گیتا کے ہدایت کار جے پی سپی تھے۔
5. Dushman دشمن
کاجول، سنجے دت اور آشوتوش رانا کی فلم ’دشمن‘ کو آج بھی لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ یہ ایک انتقامی کہانی تھی جس میں کاجول اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اس کہانی میں نینا اپنی جڑواں بہن سونیا کی عصمت دری اور قتل کے بعد قاتل سے انتقام لینے کا منصوبہ بناتی ہے، جس میں ایک ریٹائرڈ نابینا میجر اس کی مدد کرتا ہے۔
اس فلم میں کاجول کا ڈبل رول تھا۔ یہ ایک نفسیاتی تھرلر فلم تھی، فلم میں کاجول کی جڑواں بہن کی عصمت دری کی جاتی ہے اور ملزم آشوتوش رانا عدالت سے رہا ہو جاتا ہے۔ پھر دوسری کاجول کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دوران کافی سسپنس اور تھرلر نظر آتا ہے۔
دو پتی کے بارے میں Do Patti
بالی ووڈ اداکارہ کاجول اور کریتی سینن کی نیٹ فلکس کی سنسنی خیز فلم ’دو پتی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس فلم میں بھی مندرجہ بالا فلموں کی طرح کاجول پولیس انسپکٹر اور کریتی سینن ڈبل رول میں دکھائی دیں گی۔ کریتی سینن فلم میں جڑواں بہنوں ساومیا اور شیلی کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ایک منفی کردار ہے۔
فلم کی ہدایات ششانکا چترویدی نے انجام دیے ہیں جبکہ کہانی اور پروڈکشن کنیکا ڈھلون کی کتھا پکچرز اور کیرتی سینن کی بلیو بٹر فلائی فلمز کے بینر تلے ہوئی ہے۔
فلم "دو پتی” کریتی سینن کی پروڈیوسر کے طور پر پہلی فلم ہوگی۔ یہ فلم 25 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟