بے وقت کی بھوک سے کیسے جان چھڑائیں؟

بے وقت کی بھوک میں ہم اکثر ایسی غذاؤں کا استعمال کر لیتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھاتی ہیں۔ لہٰذا غذا کے انتخاب میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔ اکثر لوگ اپنی صحت کے حوالے سے لاپروائی برتتے ہیں بعض دفعہ وہ صبح کا ناشتہ نظرانداز کر دیتے ہیں […]

 0  2
بے وقت کی بھوک سے کیسے جان چھڑائیں؟

بے وقت کی بھوک میں ہم اکثر ایسی غذاؤں کا استعمال کر لیتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھاتی ہیں۔ لہٰذا غذا کے انتخاب میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔

اکثر لوگ اپنی صحت کے حوالے سے لاپروائی برتتے ہیں بعض دفعہ وہ صبح کا ناشتہ نظرانداز کر دیتے ہیں جبکہ اچھی صحت کیلئے یہ بہت ضروری ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسی کئی عادتیں ہیں جن کی وجہ سے انہیں بار بار بھوک لگتی ہے لیکن صحت مند عادتیں اپنا کر وقت بے وقت بھوک پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کا معدہ مسلسل کھانا مانگتا رہتا ہے اور کچھ کھانے کے بعد بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ خالی ہے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات سونے سے تین سے چار گھنٹے پہلے اسنیکس کھانے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے تیزابیت بڑھ سکتی ہے۔ اگر آپ رات کو کچھ کھانا بھی ہے تو کوشش کریں کہ ہلکے پروٹین، فائبر سے بھرپور سالم اناج، اور کم تیزابیت والے پھل جیسے سیب، کیلے، اور خربوزے کا انتخاب کریں۔

رات سونے کے دوران سر کو کم از کم چھ انچ بلند رکھنا بھی تیزابیت کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے ہضم شدہ کھانا آپ کی ایسوفیگس میں واپس جانے سے روکتا ہے۔

سونے کے قریب کچھ خاص غذا کھانے سے ہاضمے میں مشکلات اور تیزابیت ہو سکتی ہے، جو نیند میں خلل کا سبب بن سکتی ہے۔

عام تیزابیت بڑھانے والی غذاؤں میں سٹرس پھل جیسے لیموں، نارنگی، پیزا، ٹماٹر، اور ٹماٹو ساس، کیفین، چاکلیٹ، لہسن، تلی ہوئی غذائیں، مکمل چکنائی والی ڈیری مصنوعات، چکنی غذائیں، پودینہ، پیاز، مصالحے دارکھانے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس اور میٹھے کھانے جیسے چپس، کینڈی، اور آئس کریم بھی بلڈ شوگر کی سطح میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتے ہیں، جس سے نیند کا دورانیہ متاثر ہو سکتا ہے۔

کوشش کریں کہ رات میں جس بھی غذا کا انتخاب کریں 340 کیلوریز سے کم کا ہدف رکھیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو کم کیلوری والے اسنیکس جیسے پاپ کارن اور بیریاں بہترین انتخاب ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow