باس کا شادی کی چھٹی دینے سے انکار، نوجوان نے نکاح کیسے کیا؟
شادی کے موقع پر کمپنی کی جانب سے ملازم کو چھٹی دی جاتی ہے لیکن ترکیہ میں بھارتی شہری کو باس نے شادی کی چھٹی دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری کو اس وقت ویڈیو کال پر شادی کرنا پڑی جب اس کے ترک باس نے شادی کے لیے چھٹی […]
شادی کے موقع پر کمپنی کی جانب سے ملازم کو چھٹی دی جاتی ہے لیکن ترکیہ میں بھارتی شہری کو باس نے شادی کی چھٹی دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری کو اس وقت ویڈیو کال پر شادی کرنا پڑی جب اس کے ترک باس نے شادی کے لیے چھٹی دینے سے انکار کردیا۔
ترکیہ میں موجود عدنان محمد نے ہماچل پردیش کی دلہن کے ساتھ ویڈیو کال پر نکاح کیا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے عدنان محمد کو چھٹی دینے سے انکار کردیا تھا۔
خاندان کے مطابق دلہن کے بیمار دادا کے اصرار کیا تھا کہ وہ جلد از جلد شادی کرلیں، دولہا اور دلہن کے خاندانوں نے ویڈیو کال پر نکاح کرنے پر اتفاق کیا۔
رپورٹ کے مطابق نکاح کے بعد بلاس پور سے بارات منڈی پہنچی تھی۔ جوڑا ویڈیو کالنگ کے ذریعے جڑا رہا اور قاضی نے دونوں کا نکاح پڑھوایا۔
دلہن کے چچا اکرم محمد کا کہنا ہے کہ شادی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔
اس سے قبل جولائی میں شملہ میں ویڈیو کال کے ذریعے شادی ہوئی تھی کیونکہ بارات لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے نہیں پہنچ سکی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟