بارش کے بعد سڑک پر 20 فٹ کا گڑھا پڑ گیا

بھارت میں بارش کے بعد لکھنؤ کے رہائشی علاقے کی سڑک پر کار 20 فٹ کے بڑے گڑھے میں لٹکتی رہی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے وکاس نگر میں دو دن سے مسلسل غیر موسمی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد پڑنے والے 20 فٹ کے گڑھے نے مکینوں […]

 0  2
بارش کے بعد سڑک پر 20 فٹ کا گڑھا پڑ گیا

بھارت میں بارش کے بعد لکھنؤ کے رہائشی علاقے کی سڑک پر کار 20 فٹ کے بڑے گڑھے میں لٹکتی رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے وکاس نگر میں دو دن سے مسلسل غیر موسمی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد پڑنے والے 20 فٹ کے گڑھے نے مکینوں کو متاثر کیا کیونکہ ایک یہی سڑک آمدورفت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

گڑھے میں گاڑی گرنے سے بال بال بچ گئی اور ڈرائیور فرار ہوگیا۔

بعدازاں حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس کے بعد پولیس اور محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر سڑک کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کرے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس کی صحیح وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہے کہ سڑک کیوں دھنس گئی، لاپرواہی جیسے عوامل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow