بارسلونا کے اسٹار یمال بھی نسل پرستانہ توہین کا شکار

بارسلونا کی لامین یمال کو برنابیو اسٹیڈیم میں نسل پرستانہ توہین کا نشانہ بنایا گیا۔ ریئل میڈرڈ نے ہفتے کے روز لا لیگا میں بارسلونا کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کے دوران کھلاڑیوں کی نسل پرستانہ توہین کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق بارسلونا کے 17 سالہ فارورڈ لامین یمال کو […]

 0  0

بارسلونا کی لامین یمال کو برنابیو اسٹیڈیم میں نسل پرستانہ توہین کا نشانہ بنایا گیا۔

ریئل میڈرڈ نے ہفتے کے روز لا لیگا میں بارسلونا کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کے دوران کھلاڑیوں کی نسل پرستانہ توہین کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق بارسلونا کے 17 سالہ فارورڈ لامین یمال کو برنابیو میں زینو فوبک اور نسل پرستانہ توہین کا نشانہ بنایا گیا۔

بارسلونا نے رائٹرز نیوز ایجنسی کی طرف سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

ریال میڈرڈ کا کہنا ہے کہ فٹبال اور کھیل میں نسل پرستی، زینو فوبیا یا تشدد سے متعلق کسی بھی قسم کے رویے کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور گزشتہ رات اسٹیڈیم کے ایک کونے میں چند شائقین کی جانب سے کی گئی توہین پر گہرا افسوس ہے۔

ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کیخلاف نفرت انگیز مہم

ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (RFEF) اور لا لیگا نے نسل پرستانہ زیادتیوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں جن میں اسٹیڈیم کی جزوی بندش بھی شامل ہے۔

اس سے قبل اسپین میں ریال میڈرڈ کے ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسپین میں چار افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے کہ انہوں نے ایک آن لائن نفرت انگیز مہم چلانے کے شبے میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے شائقین کو ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ ونیسیئس جونیئر کو نسلی طور پر بدسلوکی کرنے کی ترغیب دی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow