بادشاہ نے مداحوں کے اصرار کے باوجود ہانیہ کو اسٹیج پر بلانے سے انکار کردیا، ویڈیو

مشہور ریپر بادشاہ نے کینیڈا میں ہونے والے اپنے کنسٹر کے دوران لوگوں کے اصرار کے باوجود ہانیہ کو اسٹیج پر بلانے سے انکار کردیا۔ بالی وڈ ریپر بادشاہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر میں کافی دوستی ہے تاہم انھوں نے اپنے کنسرٹ میں ہانیہ کی موجودگی کو دیکھ کر ان سے چھوٹا سا مذاق […]

 0  0

مشہور ریپر بادشاہ نے کینیڈا میں ہونے والے اپنے کنسٹر کے دوران لوگوں کے اصرار کے باوجود ہانیہ کو اسٹیج پر بلانے سے انکار کردیا۔

بالی وڈ ریپر بادشاہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر میں کافی دوستی ہے تاہم انھوں نے اپنے کنسرٹ میں ہانیہ کی موجودگی کو دیکھ کر ان سے چھوٹا سا مذاق کیا، کانسٹر میں موجود لوگ ہانیہ ہانیہ کے نعرے لگارہے تھے اور چاہتے تھے کہ اداکارہ کو بادشاہ اسٹیج پر بلائیں۔

تاہم بادشاہ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے انھیں اسٹیج پر بلانے سے انکارکردیا، بالی ووڈ سنگر لوگوں کی فرمائش پر کہا کہ ’یہ میرا شو ہے اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئی تو یہ اس کا شو ہو جائے گا‘، جس پر پاکستانی اداکارہ بھی مسکراتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادشاہ پرفارم کررہے تھے، اس دوران انھوں نے کراؤڈ میں ہانیہ عامر کو دیکھا جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ہانیہ ہانیہ کی آوازیں بلند ہوئیں۔

حاضرین کے سامنے بادشاہ بظاہر اس بات سے ڈرتے نظر آئے کہ کہیں ہانیہ اسٹیج پر آکر ان کا شو چرا نہ لیں، حاضرین کی فرمائش پر انھوں نے صاف انکارتے کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئی تو یہ اس کا شو ہو جائے گا۔

بعد ازاں گلوکار نے دوبارہ گانا شروع کردیا، اسی شو سے ہانیہ اور بادشاہ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں گرمجوشی سے ملتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اور بادشاہ کی دوستی کے چرچے دونوں ممالک میں عام ہیں اور یہ دونوں پہلے بھی کئی بار مختلف ممالک میں مل چکے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

کبھی میں کبھی تم کی لیڈ اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ اپنے مداحوں سے مختلف تقریبات میں ملاقات کررہی ہیں اور انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow