بابر اور رضوان کو بیٹنگ گیئرز بدلنے کی ضرورت ہے، یونس خان
سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں بابر اور رضوان کو بیٹنگ گیئر بدلنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کو ٹی 20 فارمیٹ کے درمیانی اوورز میں گیئرز بدلنے چاہئیں۔ انہوں نے […]
سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں بابر اور رضوان کو بیٹنگ گیئر بدلنے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کو ٹی 20 فارمیٹ کے درمیانی اوورز میں گیئرز بدلنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم 200 رنز بناتی ہے تو وہ میچ بچانے کی پوزیشن میں ہو گی، 170 کا اسکور اب کافی نہیں ہے۔
یونس خان نے کہا کہ درمیانی اوورز میں بھی 8 سے 9 رنز فی اوور کے رن ریٹ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے آج کل تیز رفتاری سے زیادہ رنز بنائے جا سکتے ہیں، یہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جارحانہ انداز میں کھیلیں’۔
دوسری جانب انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلے بازوں کو کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنی چاہیے جبکہ بولرز کو کھیل کے کسی بھی لمحے گیند بازی کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ کپتان کو باکس سے باہر سوچنا ہوگا، اور کھلاڑیوں کو بھی ایک ساتھ اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟