بابراعظم کو ڈراپ کیے جانے پر فخرزمان خاموش نہ رہ سکے

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر فخرزمان خاموش نہ رہ سکے۔ قومی ٹیم کے جارح بلے باز فخر زمان مڈل آڈر بیٹر بابراعظم کے دفاع میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔ انہوں نے […]

 0  1
بابراعظم کو ڈراپ کیے جانے پر فخرزمان خاموش نہ رہ سکے

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر فخرزمان خاموش نہ رہ سکے۔

قومی ٹیم کے جارح بلے باز فخر زمان مڈل آڈر بیٹر بابراعظم کے دفاع میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اسٹار بلےباز ویراٹ کوہلی پر بھی برا وقت آیا اور تین سال خراب فارم کے باوجود انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا لیکن ملک کے بہترین بلے باز کو باہر کرنے سے ٹیم میں منفی پیغام جائےگا۔

بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ میں اختلافات

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی اننگز میں 556 رنز بنانے کے باوجود جو روٹ ڈبل سنچری اور ہیروی بروک کی ٹرپل سنچری کی بدولت پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سینئر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow