ایکتا کپور بڑی مشکل میں پھنس گئیں
ممبئی: معروف بالی وڈ پروڈیوسر ایکتا کپور اور والدہ شوبھا کپور کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ ویب سیریز ’گندی بات‘ کے ایک ایپی سوڈ میں نابالغ لڑکیوں کے قابل اعتراض مناظر دکھانے پر درج کیا گیا جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم اے ایل […]
ممبئی: معروف بالی وڈ پروڈیوسر ایکتا کپور اور والدہ شوبھا کپور کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ ویب سیریز ’گندی بات‘ کے ایک ایپی سوڈ میں نابالغ لڑکیوں کے قابل اعتراض مناظر دکھانے پر درج کیا گیا جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم اے ایل ٹی بالاجی پر نشر ہوئی۔
شکایت میں کہا گیا کہ سیریز میں نابالغ لڑکیوں کے کھلے عام قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے، فروری اور اپریل 2021 کے درمیان نشر ہونے والے شو نے متنازع قسط کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔
ممبئی پولیس کے مطابق پلیٹ فارم ALT بالاجی کے خلاف IPC کی دفعہ 295-A، IT ایکٹ اور POCSO ایکٹ کی دفعہ 13 اور 15 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تاہم ایکتا کپور یا ان کے خاندان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
شو کا پریمیئر OTT پلیٹ فارم پر 2018 میں ہوا تھا اور اس کے سات سیزن نشر کیے گئے جبکہ آخری سیزن 2023 میں نشر کیا گیا تھا۔
اس سیریز کو متنازع مواد کی وجہ سے ZEE5 اور MX Player سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ بھارتی حکومت نے OTT پلیٹ فارم کے نئے قوانین نافذ کیے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟