شبیر جان نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بیان کردی۔ اداکار شبیر جان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوگئی […]

 0  3
شبیر جان نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بیان کردی۔

اداکار شبیر جان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اس وقت شادی کا صحیح مطلب بھی نہیں معلوم تھا، پہلی اہلیہ سے ذہن نہ ملنے پر دوسری شادی کی تھی۔

شبیر جان نے بتایا کہ کچھ اداکاری کرنے اور ڈراموں میں مشہور ہونے کے بعد دوسری شادی کرلی تھی۔

اداکار نے کہا کہ دوسری شادی پر انہیں والدہ یا والد کی جانب سے روکا یا ٹوکا نہیں گیا تھا وہ اس وقت نئے نئے مشہور ہورہے تھے اس لیے والد اور والدہ نے خوشی خوشی ہاں کردی تھی۔

شبیر جان پروگرام میں مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ میری والدہ والد صاحب سے کہتی تھیں کہ اس کو مت مارو، یہ میرا کھوٹا سکہ ہے جب یہ چلے گا تو کوئی دوسرا سکہ نہیں چلے گا۔

شبیر جان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ آج اللہ نے وہ دن دکھایا اور مجھے وہ مقام دیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ والدہ بیمار ہوگئی تھیں، ہر رمضان کا پہلا روزہ میں والدہ سے ساتھ افطار کرتا تھا بچے بھی میرے ساتھ ہوتے تھے اور پہلے روزے کے بعد رات دس بجے میری شوٹنگ ہوتی تھی۔

شبیر جان نے کہا کہ میں ان کے ساتھ بیٹھا تھا انہوں نے ایک بات کی جو انہوں نے کبھی نہیں کی تھی، وہ کہنے لگیں کہ ہمت نہیں ہورہی، میں نے کہا ایسی بات نہ کریں اللہ نے آپ کو بہت ہمت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو کچھ کہے بغیر باہر نکلا اور کام پر چلا گیا پھر سحری کے وقت گھر پہنچا، نماز پڑھ کر لیتا تو اہلیہ فریدہ آئیں اور انہوں نے مجھے اٹھایا تو میرے منہ سے بے اختیار نکلا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

شبیر جان نے بتایا کہ والدہ میرے لیے بادام، کاجو نکال کر رکھتی تھیں، میں ان کی گود میں سر رکھ کر لیٹ جایا کرتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ ہم والدہ کا کوئی قرض نہیں اتار سکتے نہ ہی والدین کا کوئی نعم البدل ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow