اینیمل کی کامیابی کے بعد ترپتی دیمری نے معاوضہ بڑھا دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دیمری نے فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر کرداروں میں بوبی دیول، رشمیکا مندانہ، ترپتی دیمری، انیل کپور شامل تھے۔ اینیمل […]

 0  3
اینیمل کی کامیابی کے بعد ترپتی دیمری نے معاوضہ بڑھا دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دیمری نے فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر کرداروں میں بوبی دیول، رشمیکا مندانہ، ترپتی دیمری، انیل کپور شامل تھے۔

اینیمل میں ترپتی نے مختصر کردار نبھایا تھا تاہم مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ترپتی دیمری نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنا معاوضہ دگنا کردیا ہے، انہیں فلم بھول بھلیاں 3 میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے ڈبل معاوضہ مانگا ہے۔

بھول بھلیاں 3 کے میکرز بھی ترپتی کو ان کے مطالبے کے مطابق معاوضہ ادا کرنے پر رضامند ہیں۔

ترپتی دیمری نے اینیمل کے لیے 40 لاکھ کا معاوضہ لیا تھا اب وہ بھول بھلیاں 3 کے لیے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow