ایشیا کپ فاتح سری لنکن ویمنز ٹیم پر بورڈ نے لاکھوں ڈالرز کی بارش کردی
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی ویمنز کرکٹ ٹیم پر لاکھوں ڈالرز کی بارش کردی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ’ایشیا کپ 2024 میں سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی فتح کے اعتراف میں سری […]
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی ویمنز کرکٹ ٹیم پر لاکھوں ڈالرز کی بارش کردی۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ’ایشیا کپ 2024 میں سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی فتح کے اعتراف میں سری لنکا کرکٹ ان کے لیے 500,000 لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش محسوس کررہا ہے۔‘
بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ سب پلیئرز کی لگن، ٹیم ورک اور گراؤنڈ میں انتھک جذبے نے ہماری قوم کے لیے بے پناہ فخر کا سامان کیا ہے۔‘
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مستقبل میں بھی مزید کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ صرف شروعات ہے، ہمیں مستقبل میں بہت سی مزید فتوحات اور شاندار لمحات کا جشن منانا ہے!‘
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے فائنل میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم نئی چیمپئن بنی تھی۔
سابق ایشین چیمپئن بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، میزبان سری لنکا نے فائنل میں سورماؤں کو آٹھ وکٹ سے آؤٹ کلاس کیا۔
دمبولا میں فیصلہ کن معرکے میں سری لنکا نے 166 رنز کا ہدف 8 گیندیں پہلےحاصل کرلیا، ہرشیتھا نے 69 رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان چماری اتھاپتھو نے نصف سنچری بنائی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟