’ایشوریا رائے کو بیٹی نہیں مانتی‘

ممبئی: ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کا اپنی بہو و معروف بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن کے پُرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل […]

 0  2

ممبئی: ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کا اپنی بہو و معروف بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن کے پُرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرویو میں جیا بچن نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بچوں ابھیشیک اور شویتا بچن کیلیے سخت ماں ہیں لیکن وہ ایشوریا پر سختی نہیں کرتیں کیونکہ وہ انہیں بیٹی نہیں بلکہ بہو ہی سمجھتی ہیں۔

انہوں نے بیٹی اور بہو کے درمیان فرق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بیٹیاں اپنے والدین کو قدر کی نگاہ سے دیکھ سکتی ہیں لیکن یہ ازدواجی گھرانے میں لاگو نہیں ہوتا۔

جیا بچن نے اس بات پر زور دیا کہ ایشوریا کے ساتھ سختی کا حق ان کی ماں کے پاس ہے، میرے پاس نہیں۔

پُرانے انٹرویو کا کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

’کافی ود کرن‘ کے شو میں جیا بچن نے کہا تھا کہ ان کے شوہر امیتابھ بچن ایشوریا کو بہو نہیں بلکہ بیٹی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow