ایسی بے خبری! امریکی اسٹاف ڈیل اسٹین کو ہی بولنگ سکھانے لگا
امریکی اسٹاف کے ایک رکن نے بے خبری کی انتہا کردی وہ جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین کو ہی بولنگ کے گر سکھانے لگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امریکی عملے کا رکن دنیائے کرکٹ کے مانے ہوئے فاسٹ بولر […]
امریکی اسٹاف کے ایک رکن نے بے خبری کی انتہا کردی وہ جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین کو ہی بولنگ کے گر سکھانے لگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امریکی عملے کا رکن دنیائے کرکٹ کے مانے ہوئے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو بولنگ کرنے کا طریقہ سکھا رہا ہے، اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نیٹیزنز کی توجہ حاصل کرلی ہے جبکہ کئی لوگوں نے اس پر دلچسپ انداز میں اظہار خیال بھی کیا۔
جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین اس وقت امریکا میں موجود ہیں وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ اسٹین نے 2021 میں کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انھیں اپنے دور کے سب سے بہترین بولرز میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا جن کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے بیٹرز گھبراتے تھے۔
انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 93 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی اور 439 وکٹیں اپنے نام کیں، ڈیل نے اپنا آخری ٹیسٹ سری لنکا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟