ایسا ہمسفر چاہیے جس سے گھنٹوں باتیں کر سکوں اور وہ مجھے ہنسائے، کریتی سینن

ممبئی: بالی وڈ میں صفِ اوّل کی اداکارہ کریتی سینن کو ایسے ہمسفر کی تلاش ہے جس میں ان کی پسندیدہ خوبیاں پائی جاتی ہوں۔ کریتی سینن اپنی فلموں ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ اور ’کریو‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کا شریکِ حیات […]

 0  3
ایسا ہمسفر چاہیے جس سے گھنٹوں باتیں کر سکوں اور وہ مجھے ہنسائے، کریتی سینن

ممبئی: بالی وڈ میں صفِ اوّل کی اداکارہ کریتی سینن کو ایسے ہمسفر کی تلاش ہے جس میں ان کی پسندیدہ خوبیاں پائی جاتی ہوں۔

کریتی سینن اپنی فلموں ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ اور ’کریو‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کا شریکِ حیات کیسا ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں قہقہہ لگاتے ہوئے کریتی سینن نے کہا کہ کیا واقعی کسی شخصیات میں ایسی خوبیاں ہوں گی جو میں چاہتی ہوں؟

انہوں نے کہا کہ میرا ہمسفر ایسا شخص ہونا چاہیے جس سے میں گھنٹوں باتیں کر سکوں اور وہ مجھے ہنسائے، سب سے اہم وہ میری اور میرے کام کی عزت کرے۔

کریتی سینن اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ وہ شخص بالکل ان کے مطابق نہ ہو بلکہ اپنی اقدار اور شخصیت بھی رکھتا ہو۔

بالی وڈ اداکارہ اس بات پر زور دیتی ہیں کہ کسی کو بھی دوسروں کی خوبیوں سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ خود کو بہتر بنانا چاہیے۔

انٹرویو میں انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ اب تک سنگل ہیں۔ کریتی سینن بہت جلد فلم ’دو پتی‘ میں کاجول، شہیر شیخ اور تنوی اعظمی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

گزشتہ سال مارچ میں ایک انٹرویو کے دوران کریتی سینن نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی سہیلیوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تمہاری شادی بھی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ہم عمر خواتین اور سہیلیاں کہتی تھیں کہ شوبز سے جڑی خواتین کی شادیاں نہیں ہوتیں، مجھے کہا جاتا تھا کہ شوبز اچھی دنیا نہیں ہے، یہاں اچھے لوگ نہیں ہیں، اداکار بننے کے بعد شادی نہیں ہوتی۔

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دوستوں کی جانب سے یہ سب سن کر افسوس ہوا کہ میری نسل کے لوگ بھی اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں اور ایسی بات کرسکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow