‘اگر کوئی کچھ بولے تو۔۔۔‘ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ مدھو مکھی کی طرح جینا چاہیے، […]

 0  3
‘اگر کوئی کچھ بولے تو۔۔۔‘ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ مدھو مکھی کی طرح جینا چاہیے، مدھو مکھی کی طرح، زندگی میں مٹھاس رکھو اور اگر کوئی کچھ بولے تو منہ سوجا دو‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

ودیا بالن نے یہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’

ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow