اکشے کمار نے ٹائیگر شیروف کو گرا دیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ٹائیگر شیروف کو گرا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساتھی اداکار ٹائیگر شیروف کے ساتھ دلچسپ گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اکشے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں […]

 0  5
اکشے کمار نے ٹائیگر شیروف کو گرا دیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ٹائیگر شیروف کو گرا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساتھی اداکار ٹائیگر شیروف کے ساتھ دلچسپ گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اکشے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’چھوٹے تیار ہو؟‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ٹائیگر شیروف پیچھے کھڑے ہیں اکشے کمار اچھلتے ہیں اور ٹائیگر انہیں گود میں اٹھا لیتے ہیں۔

اکشے کمار کہتے ہیں میں آگیا چلو اب تم کرو، ٹائیگر پوچھتے ہیں کہ پکڑ لو گے ناں، اکشے کہتے ہیں ہاں پکڑ لوں گا، وہ پھر پوچھتے ہیں پکا ناں، اکشے کہتے ہیں کہ ہاں بھائی پکڑ لوں گا۔‘

ٹائیگر شیروف جیسے ہی اچھلتے ہیں اکشے کمار وہاں سے چلے جاتے ہیں اور ٹائیگر گرنے والے ہوتے ہیں کہ ویڈیو رک جاتی ہے۔

اکشے کمار نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ کترینہ کیف نے بھی لکھا کہ ’آؤچ۔‘

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف، علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم آئندہ ماہ 10 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow