اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کی تشہیری مہم کا آغاز لکھنؤ سے ہوگا
فوٹو : انسٹاگرام ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی تشہیری مہم کا آغاز لکھنؤ سے ہوگا۔ فلم ڈائریکٹر کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق دونوں فنکار 26 فروری کو لکھنؤ میں ایک بڑے مجمع میں لائیو پرفارمنس دیں گے۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ... Read more
ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی تشہیری مہم کا آغاز لکھنؤ سے ہوگا۔
فلم ڈائریکٹر کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق دونوں فنکار 26 فروری کو لکھنؤ میں ایک بڑے مجمع میں لائیو پرفارمنس دیں گے۔
ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی شوٹنگ دنیا کے مختلف شہروں اور ممالک ممبئی، ابوظہبی، لندن، اسکاٹ لینڈ اور اردن میں کی گئی۔
فلم کا ٹیزر ایکشن مناظر سے بھرپور ہے اور اس میں حب الوطنی کا تڑکا بھی لگا ہے جبکہ اس میں اکشے اور ٹائیگر اپنے مخصوص ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔
نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سوناکشی سنہا، منوشی چلر اور الایہ ایف بھی فلم کا حصہ ہیں۔
فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟