آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ترانے  ’آؤٹ آف دس ورلڈ‘ میں شان پال اور کیس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ترانے میں 8 بار کے اولمپکس گولڈ میڈؒلسٹ یوسین بولٹ بھی جلوہ گر […]

 0  3
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ترانے  ’آؤٹ آف دس ورلڈ‘ میں شان پال اور کیس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ترانے میں 8 بار کے اولمپکس گولڈ میڈؒلسٹ یوسین بولٹ بھی جلوہ گر ہیں، واضح رہے کہ یوسین بولٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر بھی ہیں۔

ترانے میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال اور دیگر کیریبین شخصیات بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ترانے کی ریلیز سے ورلڈ کپ کا جوش و خروش بڑھے گا۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز میں آج سے ٹکٹ بوتھ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow