آئمہ بیگ نے سارہ رضا کو ’آنٹی‘ کہہ دیا
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے سارہ رضا کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے گلوکارہ سارہ رضا خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ نے جس کو جتنا ٹیلنٹ دیا، بھئی ہمیں قبول ہے، باقی مجھے کوئی بتادے یہ آنٹی […]
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے سارہ رضا کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے گلوکارہ سارہ رضا خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ نے جس کو جتنا ٹیلنٹ دیا، بھئی ہمیں قبول ہے، باقی مجھے کوئی بتادے یہ آنٹی صاحبہ ہیں کون۔؟‘
گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں تو چھٹیاں انجوائے کروں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلوکارہ سارہ رضا خان نے آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آٹوٹیون پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔
اُن سے شو کے دوران سوال ہوا تھا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کی ناقص گائیکی کو سراہنے کا ڈرامہ کیا ہے اور کن کن ہم عصر گلوکاروں کو وہ آواز کی کمی سمجھتی ہیں۔
سارہ کا کہنا تھا کہ وہ براہ راست ان لوگوں کو بتاتی ہیں جن کے پاس آواز کی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ موسیقی کے علاوہ دیگر چیزوں پر غور کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم آٹو ٹیون کا آپشن ختم کردیں تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں جبکہ انڈسٹری میں ایسے بہت سارے نام ہیں جو آٹو ٹیون پر انحصار کرتے ہیں“۔
سارہ رضا کا کہنا تھا کہ ’اگر میں فلم بنانے کی پوزیشن میں ہوتی تو میں مہوش حیات کو آئٹم سانگ کے لیے ضرور رکھ لیتی، مگر میں ان سے کبھی گانے کا نہیں کہتی۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟