اُس شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوفِ خدا رکھتا ہو، یشما گل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 31 سالہ اداکارہ یشما گل نے اپنے ہونے والے شوہر میں ان خصوصیات کا ہونا لازمی قرار دے دیا۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں اداکارہ یشما گل ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے شوہر میں خصوصیات کے بارے میں بات […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 31 سالہ اداکارہ یشما گل نے اپنے ہونے والے شوہر میں ان خصوصیات کا ہونا لازمی قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں اداکارہ یشما گل ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے شوہر میں خصوصیات کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے یشما گل نے کہا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔
شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔
یشما گل کے مطابق والدہ نے گھریلو ملازمہ سے میری دوست کا نام مانگا تاکہ وہ اس سے بات کر کے مجھے کزن سے شادی کیلیے راضی کر سکیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے کزن کو بچپن سے بھائی سمجھا ہے اور وہ مجھ سے 4 سال چھوٹا بھی ہے، امی چاہتی ہیں کہ وہ ماڈل بن رہا ہے تو میں اُس سے شادی کر لوں، میں نے گھریلو ملازمہ سے کہا کہ خبردار امی کو میری دوست کا نمبر دیا تو۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟