اونٹ گاڑی میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں اونٹ گاڑی میں پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں ڈرائیور نے گاڑی اونٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر اونٹ اس گاڑی میں پھنس کر رہ گیا۔ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جہاں ڈرائیور […]
بھارت میں اونٹ گاڑی میں پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں ڈرائیور نے گاڑی اونٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر اونٹ اس گاڑی میں پھنس کر رہ گیا۔
واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جہاں ڈرائیور کو اندھیرے میں سڑک پر چلتا اونٹ نظرنہ آیا جس کے باعث گاڑی اونٹ سے ٹکراگئی۔
تاہم اونٹ کئی گھنٹوں تک پھنسا رہا اور اسے نکالنے کے لیے جائے حادثہ پر کرین بلائی گئی، بعدازاں جانوروں کے ڈاکٹر کو موقع پر بلایا گیا اور اس کا علاج کیا گیا۔
اس واقعہ میں گاڑی کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ حادثے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہا۔
تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟