ان شااللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان شااللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک پولیو کو ہمیشہ […]

 0  2

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان شااللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے، پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت دی کہ متعلقہ حکام پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں جبکہ انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے امیونیٹی گیپ کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی گئی، شہباز شریف کو ملک میں حالیہ پولیو کیسز اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں انھیں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت پولیو کے ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہو چکی ہے، ان کیسز میں سے 25 کیسز ایسے ہیں جن کی روٹین امیونائیزیشن بہترنہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow