انیل کپور کو بگ باس کا سب سے بدترین میزبان قرار دیدیا گیا!

سلمان خان کی جگہ مشہور زمانہ متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی میزبانی کرنے والے انیل کپور کو صارفین نے ابتک کا بدترین میزبان قرار دیدیا۔ اداکار انیل کپور اس سال دبنگ خان کی جگہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبانی کررہے ہیں، تاہم شو دیکھنے والے اکثر سامعین انھیں بطور […]

 0  2

سلمان خان کی جگہ مشہور زمانہ متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی میزبانی کرنے والے انیل کپور کو صارفین نے ابتک کا بدترین میزبان قرار دیدیا۔

اداکار انیل کپور اس سال دبنگ خان کی جگہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبانی کررہے ہیں، تاہم شو دیکھنے والے اکثر سامعین انھیں بطور میزبان قبول نہیں کرپارہے،

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈایٹ پر ایک پوسٹ میں پروڈیوسرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انیل کپور کو دوبارہ میزبان کے طور پر اس شو میں نہ لیں۔

ایک ریڈ ایٹ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’امید ہے کہ یہ آخری بار ہے جب ہم نے انیل کپور کو ویک اینڈ کا وار میں بطور میزبان دیکھ رہے ہیں، جعلی ہنسی، جعلی غصہ، میزبان کے طور پر مکمل جعلی شخصیت!‘

اس پوسٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین ان کی بات سے متفق نظر آئے، جیسے ہی ریڈ ایٹ پوسٹ لائیو ہوا، کئی صارفین پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ہاہاہا جعلی غصہ درست کہا، یہ واقعی مضحکہ خیز لگتا ہے کہ ایلوش اپنی ہنسی پر قابو پانے کی بہت کوشش کر رہا تھا جب انیل کپور اسے ڈانٹ رہے تھے۔‘

ایک شخص نے لکھا کہ انیل کو ’اب تک کا بدترین میزبان‘ کہا جاسکتا ہے، دوسری شخص نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسے روکو‘۔

خیال رہے کہ سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کے مصروف شیڈول کی بنا پر اس سیزن سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جبکہ سیزن ٹو کی میزبانی سلمان خان کرتے دکھائی دیے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow