انیل کپور سے زیادہ خوش ہوں، سنجے کپور نے ایسا کیوں کہا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے کپور نے اپنے بھائیوں انیل کپور اور بونی کپور کے ساتھ موازنہ کئے جانے پر کھل کربات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کپور نے کہا کہ ہمارا موازنہ کیا جاتا ہے مگر اس سے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوتے۔ سنجے کپور نے کہا […]

 0  10
انیل کپور سے زیادہ خوش ہوں، سنجے کپور نے ایسا کیوں کہا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے کپور نے اپنے بھائیوں انیل کپور اور بونی کپور کے ساتھ موازنہ کئے جانے پر کھل کربات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کپور نے کہا کہ ہمارا موازنہ کیا جاتا ہے مگر اس سے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوتے۔

سنجے کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگرچہ انیل مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں، لیکن میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ میں ان سے زیادہ خوش اور مطمئن ہوں، چاہے کوئی بھی وجہ ہو۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ خدا کا شکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے ان سے کم دولت کمائی ہے، مگر پھر بھی میں محسوس کرتا ہوں کہ میں خوش ہوں، میں ہمیشہ بہتر موڈ میں رہتا ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ اداس ہیں یا کچھ بھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے زیادہ مطمئن ہوں۔

سنجے کپور نے کہا کہ کبھی تو اپنے بھائیوں انیل کپور اور بونی کپور سے مہینے بعد بھی ملاقات نہیں ہوتی، لیکن ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔

سلمان خان سے متعلق سومی علی کی اپیل پر بشنوئی کمیونٹی کا ردعمل

بونی کپور نے 1995میں ریلیز ہونے والی فلم پریم میں سنجے کپور کو متعارف کرایا تھا، یہ فلم، جس میں تبو نے بھی کام کیا تھا، باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس کے علاوہ سنجے کپور نے آواز، محبت، اور صرف تم جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow